دبنگ خان انٹرنیٹ پرسب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے اداکار بن گئے

ویب ڈیسک  جمعـء 3 جنوری 2014
اداکاروں میں سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والوں میں دوسرا نمبر شاہ رخ خان اور تیسرا عامر خان کا ہے، سروے   فوٹو: فائل

اداکاروں میں سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والوں میں دوسرا نمبر شاہ رخ خان اور تیسرا عامر خان کا ہے، سروے فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ میں دبنگ خان کے نام سے مشہور سلمان خان اداکاروں میں سب سے زیادہ آن لائن سرچ کئے جانے والے اداکار بن گئے جبکہ اداکارؤں میں یہ بازی باربی ڈول کترینہ کیف نے مارلی۔

ایک سروے کے مطابق سب سے زیادہ آن لائن سرچ کئے جانے والے اداکاروں میں سلمان خان سب کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ اس فہرست میں دوسرا نمبر شاہ رخ خان اور تیسرا عامر خان کا ہے۔ اسی طرح سب سے زیادی سرچ کی جانے والی اداکارؤں میں کترینہ کیف سب کو مات دے کر پہلے نمبر پر آگئی ہیں جبکہ ان کے بعد دوسرا نمبر پریانکا چوپڑا اور تیسرا کرینہ کپور کا ہے۔

اب اگر سلمان خان اور کترینہ کیف حقیقی زندگی میں ایک دوسرے کا ساتھ نہ دے سکے تو کیا ہوا لیکن کوئی تو جگہ ہے جہاں وہ ایک دوسرے کا خوب ساتھ نبھا رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔