- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
دو سال ڈگری پروگرام ختم کرنے پر وفاقی و سندھ تعلیمی کمیشنز میں ہم آہنگی
کراچی: سندھ اعلی تعلیمی کمیشن نے ایچ ای سی اسلام آباد کی جانب سے دو سالہ ڈگری پروگرام کو ختم کرنے کے منصوبے کو معمولی رد بدل کے ساتھ تسلیم کرنے اور اس کے صوبے میں اطلاق کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں سندھ اعلی تعلیمی کمیشن اور وفاقی اعلی تعلیمی کمیشن کے مابین اجلاس پیر کو اسلام آباد میں ہورہا ہے جس میں دونوں کمیشنز کے چیئرمینز ڈاکٹر عاصم حسین اور ڈاکٹر طارق بنوری شریک ہوں گے جب کہ سندھ کی جانب سے کمیشن کے رکن ڈاکٹر سروش لودھی اور سیکریٹری سندھ ایچ ای سی معین صدیقی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اس اجلاس میں وفاقی اور صوبائی کمیشنز کے مابین “مشترکہ مفادات کی کونسل” (کونسل آف کومن انٹرسٹ) میں ماضی میں طے کیے گئے اختیارات اور اس پر عمل درآمد پر بھی بات ہوگی۔
” ایکسپریس” سے بات چیت کرتے ہوئے سندھ اعلی تعلیمی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دو سال میں گریجویشن نہیں دیا جاتا ان کا کہنا تھا کہ بیشتر جامعات چار سال کا گریجویشن خود کرارہی ہیں تاہم انھی جامعات سے الحاق شدہ سرکاری و نجی کالج دو سال میں بی اے، بی اہس سی اور بی کام کرارہے ہیں۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے سوال کیا کہ آخر ایچ ای سی کس طرح ایک ہی ٹائٹل کی دو اقسام کی اسناد کی تصدیق کرے گی ۔ ایک طالب علم دو سال کی گریجویشن لے کر آتا ہے جبکہ دوسرا طالب علم اسی ٹائٹل کی چار سال کی سند لے آتا ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے مزید بتایا کہ پیر خو وفاقی ایچ ای سی کے ساتھ اجلاس میں ہم اس معاملے پر بات کریں گے کہ نئے پروگرام کی روشنی میں جو طالب علم دو سال میں ایسوسی ایٹ ڈگری لے رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس کے لیے چار سال کے گریجویشن کا راستہ کھلا ہونا چاہیے اپنی ایسوسی ایٹ ڈگری کے دوران طالب علم نے جو کورسز پڑھ لیے ہوں اس کے کریڈٹ ٹرانسفر ہوسکیں تاکہ اگر وہ چار سال کی گریجویشن مکمل کرنا چاہے تو اسے ابتدائی دو سال کی ایکویلنس مل سکے اور چار سالہ گریجویشن کے لیے اسے وہی کورسز آخری دو سال میں نہ پڑھنے ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔