- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
بھائی اور بھابھی پر تشدد، بلال سعید کا بیان سامنے آگیا
لاہور: گلوکار بلال سعید کے بھائی اور بھابھی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کا بیان سامنے آگیا۔
جمعرات کو بلال سعید کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ ڈولفن فورس کی موجودگی میں نوجوان جوڑے کے ساتھ مار پیٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔ ابتداء میں سوشل میڈیا صارفین جوڑے کو پرستار قرار دیتے رہے تاہم پولیس کا بیان سامنے آنے کے بعد حقیقت سامنے آئی وہ جوڑا کوئی پرستار نہیں بلکہ اُن کے بھائی اور بھابھی تھے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بلال سعید کو خاتون پر تشدد کرنے کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا پورے واقعے پر خاموشی اختیار کرنے والے بلال سعید نے اب خاموشی توڑ دی ہے۔
بلال سعید نے فیس بک پر اپنے گھر کی ویڈیو جاری کی جس میں اُن کے گھر کا سامان بکھرا پڑا نظر آرہا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ایک خاتون کی عزت اور اس کی حفاظت کس طرح کرنی چاہیے اور جو کچھ میں نے کیا وہ اپنے اہل خانہ کی حفاظت کی خاطر کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری غیر موجودگی میں اس جوڑے نے کچھ بھی کیا وہ اس ویڈیو میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ میں طویل عرصے سے ان لوگوں کی بلیک میلنگ اور غیر مناسب رویے کا بھی سامنا کررہا ہوں لیکن ان تمام باتوں کے باوجود میں خاموش رہا کیوں کہ بطور فنکار میری پہلی ترجیح میرا کیریئر ہے، اسی وجہ سے یہ لوگ میری مجبوری سے فائدہ اُٹھاتے رہے۔
When the safety and dignity of a person is violated and jeopardized over and over again, he unfortunately is left with no option but to react.
— Bilal Saeed (@Bilalsaeedmusic) February 4, 2021
بلال سعید نے ٹویٹ میں واقعے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جب بار بار کسی شخص کی سلامتی اور عزت کو تاراج اور اس پر حملہ کیا جائے تو بدقسمتی سے اس کے پاس سوائے ردِ عمل کے کوئی اور راستہ نہیں بچتا، ہر شخص کو عزت اور حفاظت سے رہنے کا حق حاصل ہے، خواہ وہ کسی بھی جنس سے تعلق رکھتا ہوں۔
یہ پڑھیں: گلوکار بلال سعید کا بھائی اور بھابھی پرتشدد، ویڈیو وائرل
گلوکار نے یہ بھی کہا کہ میں امن پر یقین رکھتا ہوں تاہم جب بار بار امن و سکون غارت کیا جائے تو اس ضمن میں حدود لگانے کا بھی قائل ہوں خواہ سامنے والے کا تعلق کسی بھی جنس یا صنف سے ہی کیوں نہ ہو۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔