کوئٹہ: یکجہتی کشمیر ریلی میں دھماکا،سبی ،بم حملہ،2جاں بحق

ویب ڈیسک / نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 5 فروری 2021
متحدہ قبائل کی ریلی ڈی سی آفس کے قریب پہنچی تو ٹرک میں دھماکا ہوا
فوٹو:فائل

متحدہ قبائل کی ریلی ڈی سی آفس کے قریب پہنچی تو ٹرک میں دھماکا ہوا فوٹو:فائل

کوئٹہ:  کوئٹہ کے علاقے انسکمب روڈ ڈی سی آفس کے قریب متحدہ قبائل کی یوم یکجہتی کشمیر ریلی میںدھماکا اور سبی میں دستی بم کے حملے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 3پولیس اہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی ہو گئے۔

ایک اہلکار کو تشویشنا ک حالات میں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، متحدہ قبائل کی جانب سے سردار کمال خان بنگلزئی کی قیادت میںجمعہ کی شام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی نکلی گئی تھی، محمد ندیم  اورمحمد اسماعیل  موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دلاور خان اورنگزیب اور حبیب اللہ شدید زخمی ہوئے۔

ریلی میں بھگڈر مچ گئی دھماکے سے کمشنر و ڈی سی آفس سمیت قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ پانچ گاڑیوںکو بھی شدید نقصان پہنچا ،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق  پانچ کلو دھماکہ خیز مواد ٹرک کے ٹائرکے اوپر والے حصے میں ٹائم ڈیوائس کے دریعے نصب کیا گیا تھا۔

ادھر سبی پولیس کے مطابق جمعہ کو  یوتھ اتحاد اور دیگر مختلف تنظیموں کی یومِ یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء چاکر روڈ دیپال چونگی کے قریب سے گزر رہے تھے کہ اچانک روڈ کے کنارے قبرستان کی چار دیواری کے اندر سے دستی بم پھینکا گیا  جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے  تین پولیس اہلکاروں سمیت 16افراد زخمی ہوگئے،پولیس اہلکار خیر محمد کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ دھماکہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زخمیوں میں کاشف، غلام حسین، فرحان، عبدالواجد، غلام نبی، بشیر احمد، بلال، محمد امین، میر دل، علی دوست اور اعجاز احمد شامل ہیں ، 5 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے،  ایف سی اور پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔