علمِ نجوم کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

 اتوار 7 فروری 2021
8 تا 14 فروری 2021

8 تا 14 فروری 2021

برج حمل
سیارہ مریخ،21 مارچ تا20اپریل
یہ ممکن ہے کہ یہ ہفتہ اس سال کا بہترین وقت ہو خصوصاً 10، 11 اور 12 تاریخیں آپ کی امید کے گھر سات میں سے 6 سیاروں کا مل کر آپ کی خوش خبری کے گھر کو روشنی دینا ایک غیرمعمولی معاملہ نظر آتا ہے، کئی طرح کی اچھی خبریں اور حالات سامنے آسکتے ہیں، خصوصاً ازدواجی تعلقات، بیرون ملک سے فائدہ، رابطے اور مالی پوزیشن بہتر ہوسکتی ہے

برج ثور
سیارہ زہرہ،21اپریل تا 20 مئی
ازدواجی امور میں مسائل ہوسکتے ہیں لیکن آپ کا کیریر شان دار راہ پانے والا ہے آپ کا معاشرتی وقارچمکے گا اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ آپ کا باس آپ کے کام سے خوش ہو کے آْپ کی ترقی کی گڈنیوز سنادے یا یہ بھی ممکن ہے کہ کسی اور اچھے ادارے سے ایک شان دار آفر آجائے، بہرحال یہ ایک بہترین وقت کی امید ہے

برج جوزا
سیارہ عطارد،21مئی تا 21 جون
آپ کے سیارے آپ کی خوش قسمتی کے گھر آکر چمک رہے ہیں، باس، باپ، مرشد، بیرون ملک روحانی سُکھ اور لمبے سفر کے امور میں قسمت آپ کا ساتھ دے گی اور ممکن ہے۔ آپ کی زندگی کی نئی اور شان دار راہ سامنے آجائے، والدین کی دعائیں اور سنیئرز کا تعاون آپ کو ایک بڑی خوش خبری سناسکتا ہے۔

برج سرطان
سیارہ قمر،22جون تا 23 جولائی
اس ہفتے سیاروں کا جمگھٹا اور نیا چاند آپ کے آٹھویں سے دوسرے خانے پر نظروروشنی ڈالیں گے۔ گویا وراثتی جائداد وامراض، انشورنس، ڈوبی ہوئی رقم اور غیرمتوقع مالی فوائد کا روشن امکان ہے۔ اگر آپ ریسرچ کے کسی ادارے سے منسلک ہیں تو آپ کی محنت اور تجسس ایک بڑی کام یابی سے ہم کنار کرتا نظر آتا ہے۔

برج اسد
سیارہ شمس،24جولائی تا 23 اگست
والدین اور بزرگ آپ سے کچھ خفا سے نظر آتے ہیں اپنے امور میں ان کی رائے کو ضرور اہمیت دیں۔ اس ہفتے آپ کے شادی، تعلقات اور کمرشل امور کے خانے میں سیاروں کا اجتماع مذکورہ امور میں آپ کو کام یاب کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ شادی اور وہ بھی پسند کی ہونے کا امکان ہے، اور آپ کی سماجی زندگی کو چار چاند لگ سکتے ہیں۔ یہ ایک شان دار وقت ہوسکتا ہے۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد،24 اگست تا 23 ستمبر
کام بڑھ سکتا ہے اور آمدن کے راستے کئی طرح کے ہوسکتے ہیں۔ پراپرٹی سے فائدہ ہوسکتا ہے، محبوب اور بچوں کی الجھن ہوسکتی ہے، شریکِ حیات یا پارٹنر سے تلخی سے گریز کریں، آپ کا رویہ جارحانہ ہوسکتا ہے لیکن آپ کے چھٹے گھر میں سیاروں کی سعد نظر آپ کی جیب اور خرچے پر رہے گی۔ بڑی آمدن اور بڑا خرچہ دونوں ایک ساتھ، اسی دورانیے میں اپنی صحت کا خیال بھی رکھیں۔

برج میزان
سیارہ زہرہ،24 ستمبر تا 23اکتوبر
آپ کی خوشیوں کا خانہ جگمگارہا ہے، محبت اور بچوں سے خوشیاں ملتی نظر آتی ہیں۔ آپ کے پانچویں خانے میں سیارے رقص کناں ہیں جو کہ آپ کی دلی خوشی کو ظاہر کررہے ہیں، ایسا وقت آپ کی زندگی میں پھر کبھی نہ آئے، معاشرتی اور شریکِ حیات کا سیارہ کچھ بگڑا سا دکھائی دیتا ہے۔ اس معاملے میں الرٹ رہیں۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو،24 اکتوبر تا 22 نومبر
آپ کے چوتھے گھر میں خوشیاں ہیں لیکن آپ کا ذاتی سیارہ آپ کو پریشان کرسکتا ہے آپ کو اپنی ہتک کا احساس پریشان کرسکتا ہے اور آپ کا رویہ دوسروں کے لیے پریشانی کا سبب بن سکتا ہے، آپ کو اپنی بے توقیری کا احساس ہوسکتا ہے۔ پریشان خیال سے اپنے آپ کو بچائیں

برج قوس
سیارہ مشتری،23 نومبرتا 22 دسمبر
آپ کے رابطے اندرون و بیرون ملک و شہر کئی گنا بڑھ سکتے ہیں، اور ممکن ہے آپ کوئی لمبا سفر کا ارادہ باندھیں اور آپ کو اس میں کام یابی بھی مل جائے۔ آپ کی کچھ نئے لوگوں سے ملاقات اور اس ملاقات میں کچھ ناگوار رویوں اور امور کا بھی سامنا ہوسکتا ہے، کچھ ناگوار باتوں کو اگنور کردیں۔ یہی آپ کے لیے بہتر اور آپ کی فطرت ہے۔

برج جدی
سیارہ زحل،23 دسمبر تا 20 جنوری
تمام بروج میں سے آپ کا برج واحد برج ہے جو اس وقت خوش قسمت ترین ہوسکتا ہے،آپ کی جیب میں چھے سیاروں کا یک جا ہوجانا یقینی طور پر آپ کے مالی فائدوں کی خبر دے رہا ہے اگر آپ کے پیدائشی چارٹ میں سیارگان کی نشست اچھی ہے تو یہ ہفتہ آپ کی زندگی کا سعد ترین ہفتہ ہوسکتا ہے۔

برج دلو
سیارہ یورنیس،21 جنوری تا 19 فروری
جدی کی طرح دلو بروج والوں کی بھی لاٹری نکلی نظر آتی ہے، لیکن دلو والے زیادہ خوشی اور راحت محسوس کریں گے۔ آپ کے سنیئرز، اولاد، محبوب، شریکِ حیات، آمدن گویا ہر طرف سے ایک راحت دینے والا وقت نظر آرہا ہے، اس میں کمی بیشی آپ کے پیدائشی چارٹ میں سیارگان پر انحصار کرتی ہے۔

برج حوت
سیارہ نیپچون،20 فروری تا 20 مارچ
یہ سیارگان کا اجتماع بارھویں یعنی نقصانات، اخراجات، اجنبی لوگوں سے مسائل، بیرون ملک، جیل، اسپتال اور تنہائی کے خانے میں ہورہا ہے، اس میں فائدے کم اور نقصان زیادہ ہوتے ہیں۔ فائدہ اگر ہو بھی تو غیرمتوقع ہوسکتا ہے ایسا کہ جس کا کوئی امکان نہ ہو، لیکن اس کا بھی انحصار آپ کے پیدائشی چارٹ پر ہوتا ہے، صدقہ دیں اور محتاط رہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔