اداکارہ نگہت بٹ کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس گزرگیا

قیصر افتخار  ہفتہ 6 فروری 2021
 1960 کی دہائی میں  ادکارہ  نگہت بٹ نے اسٹیج ڈراموں میں کام کیا،  فوٹوفائل

1960 کی دہائی میں ادکارہ نگہت بٹ نے اسٹیج ڈراموں میں کام کیا، فوٹوفائل

لاہور:  معروف اداکارہ نگہت بٹ کو مداحوں سے جدا ہوئے ایک برس گزر گیا۔

اداکارہ نگہت بٹ نے  تین دہائیوں تک پاکستانی شوبز انڈسٹری پر راج کیا، فلم، ٹی وی اور اسٹیج پر اپنے فن کا لوہا منوایا،  کئی یادگار کردار نبھائے جنہیں آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

نگہت نے ٹی وی ڈراما ’’خواہش ‘‘ میں عابد علی کے ساتھ لازوال کردار اداکیا،ڈراما ’’لنڈا بازار‘‘ ان کی پہچان بنا۔ ڈراما سیریل ’’پیاس‘‘ اور ’’وارث‘‘ میں بھی ان کے کردار یادگار رہے۔

1960 کی دہائی میں  ادکارہ  نگہت بٹ نے اسٹیج ڈراموں میں کام کیا، اداکارہ نے  ’’اندھیرا اجالا‘‘ ڈرامے سے شہرت پانے والے مشہور اداکار عابد بٹ سے شادی کی۔ نگہت بٹ نے شوہر کا دین کی جانب لگاؤ کو دیکھتے ہوئے کئی برس پہلے شوبز کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

تین دہائیوں تک فن کی خدمت کرنے بعد نگہت بٹ نے اپنی زندگی کے  آخری دن انتہائی غربت میں گزارے اور مختلف امراض سے لڑتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے   7 فروری 2020 کو جاملیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔