پارلیمانی معاملات عدالت لانا حلف کا پاس رکھنے میں ارکان کی ناکامی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 فروری 2021
ارکان کی جانب سے معاملات عدالت لانے سے پارلیمنٹ کی ساکھ متاثر ہوتی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

ارکان کی جانب سے معاملات عدالت لانے سے پارلیمنٹ کی ساکھ متاثر ہوتی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈرز کے لئے دائر درخواست کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

ہائیکورٹ نے پارلیمانی معاملات عدالت لانا ارکان کی جانب سے حلف کا پاس رکھنے میں ناکامی کا اعتراف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ارکان کی جانب سے معاملات عدالت لانے سے پارلیمنٹ کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔ پارلیمنٹ کو فعال رکھنا اکثریت میں ہونے کے باعث حکومتی بنچوں کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کی خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈرز کیلیے نوٹس اجرا سے معذرت

ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن بنچوں کی ذمہ داری بھی کم اہم نہیں ہے، عدالت کو کوئی شک نہیں کہ پروڈکشن آرڈرز کا معاملہ پارلیمنٹ میں ہی حل ہو سکتا ہے۔

چیف جسسٹس اطہر من اللہ نے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔