شیخوپورہ میں مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 فروری 2021
7 افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیوذرائع (فوٹو : فائل)

7 افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیوذرائع (فوٹو : فائل)

شیخو پورہ: نیشنل فیڈ مل فیصل آباد روڑ پر مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے  میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخورہ کے علاقے نیشنل فیڈ مل فیصل آباد روڑ پر مسافروین اور ٹرک کے درمیان تصادم ہو گیا، تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے رضا کار اور پولیس اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے، تاہم 5 افراد زخمون کی تاب  نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکے تھے، جب کہ 7 افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اور تاحال امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔