- ’چھوٹے بھائی‘ افتخار نے وزیرکھیل کا لحاظ نہیں کیا 6 چھکے جڑ دئیے، شاداب خان
- عدالت نے شیخ رشید کے خلاف موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات معطل کردیے
- سیکورٹی خدشات، سعودی عرب نے کابل میں سفارت خانہ بند کردیا
- ملک میں بدامنی اور تشدد سے عرصہ حیات کم ہوسکتا ہے
- امریکا میں لائبریری کو 43 سال بعد کتاب لوٹا دی گئی
- سمندر میں خفیہ سفر کے لیے پُر تعیش سُپر یاٹ کا خیال پیش
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، 95 افراد ہلاک
- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
صدر فیڈریشن زبیر ملک کے گھر میں دکان چلانے کا انکشاف
منافع صرف1لاکھ، ٹیکس بھی نہیں دیتے، معاملہ علم میںنہ تھا،اب اٹھائوں گا، شعبان خالد۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: اسلام آباد چیمبرکی نامزدگی پر ایف پی سی سی آئی کے صدر بننے والے زبیرملک کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کی وفاقی دارلحکومت سمیت ملک کی کسی مارکیٹ یا علاقے میں کوئی دکان ہے نہ فیکٹری اور جناح سپر مارکیٹ میں گائز اینڈ ڈالز کے نام سے قائم گارمنٹس کی دکان پہلے ہی فروخت کرچکے ہیں۔
جبکہ ٹیکس گوشوارے میں زبیر ملک نے اپنی رہائش گاہ پر گائز اینڈ ڈالز نامی کمپنی ظاہر کررکھی ہے لیکن اسی ٹیکس گوشوارے کے ضمیمہ بی میں اخراجات میں گائز اینڈ ڈالز نامی دکان کا پتا جھنگ روڈ فیصل آباد کا دیا گیا ہے، زبیر ملک کے ٹیکس گوشوارے میں بڑے پیمانے پر تضادات ہیں، ٹیکس گوشوارے میں ظاہر کردہ کاروبار کا سالانہ خالص منافع محض 1لاکھ روپے ظاہر کیا گیا ہے جبکہ رواں سال کے لیے بھی اسلام آباد چیمبر کی ہی نامزدگی پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر بننے والے منور مغل بھی ٹیکس نادہندہ ہیں اور انہوں نے بھی اپنے ٹیکس گوشوارے میں اپنی آمدنی صرف 2 لاکھ 85 ہزار روپے ظاہر کر رکھی ہے، مذکورہ واقعات نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران اور عہدیداران کی ساکھ کے بارے میں سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔ اس بارے میں رابطہ کرنے پر زبیر ملک نے تصدیق کی کہ گائز اینڈ ڈالز کے نام سے جناح سپرمارکیٹ اسلام آباد میں قائم گارمنٹس کی پرچون دکان ختم ہوچکی ہے۔
زبیر ملک کا کہنا ہے کہ انہوں نے رہائش گاہ (مکان نمبر 8 اسٹریٹ نمبر 8 سیکٹر ایف ایٹ تھری اسلام آباد) میں گائز اینڈ ڈالز کے نام سے کمپنی قائم کر لی ہے جس کے ذریعے گارمنٹس کا ہول سیل کاروبار کررہے ہیں تاہم انہوں نے اپنے ٹیکس گوشوارے کے ضمیمہ بی میں کاروباری یونٹ کے اخراجات کے بریک میں گائز اینڈ ڈالز نامی دکان کے مدینہ اولڈ الیکٹرک مارکیٹ کوثر آباد جھنگ روڈ فیصل آباد کے پتے کے متعلق حیرت اور لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اسے چیک کریں گے کہ انکے گوشوارے میں یہ اناملی کیسے پیدا ہوئی کیونکہ مذکورہ پتے والی دکان سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے البتہ اسلام آباد چیمبر میں موجود باثر لوگ انکے مخالف ہیں، اس کے باوجود وہ تنہا کوشش سے ایف پی سی سی آئی کے صدر بنے اور اس عہدے کی میعاد بڑی مشکل سے پوری کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت آنے پر اسلام آباد چیمبر کے بارے میں اہم پردہ نشینوں کو بے نقاب کریں گے۔
’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق زبیر ملک نے ایف بی آر کو جمع کرائے جانے و الے ٹیکس گوشوارے میں اپنے بزنس کا نام گائے اینڈ ڈالز جبکہ کاروباری و رہائشی پتہ مکان نمبر8 اسٹریٹ نمبر8 سیکٹر ایف ایٹ تھری اسلام آباد کا ایک ہی دیا ہے البتہ بنیادی کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے انہوں نے گوشوارے میں بتایاکہ انکا بنیادی کاروبار ریئل اسٹیٹ سے متعلق ہے اور لیزڈ و اون پراپرٹیز کا کاروبار کرتے ہیں، انھوں نے اپنی سالانہ خالص سیل 18 لاکھ، کاسٹ آف سیل 15لاکھ جبکہ خالص خریداری 17 لاکھ اور اپنا خام منافع 3لاکھ روپے ظاہر کیا ہے اور ملازمین کی تنخواہوں، بجلی، ٹیلی فون کے بل سمیت دیگر اخراجات 2لاکھ روپے ظاہر کیے ہیں جبکہ زبیر ملک نے جس کاروباری یونٹ کے اخراجات 2 لاکھ روپے ظاہر کیے ہیں اس کا پتا مدینہ اولڈ الیکٹرک مارکیٹ کوثر آباد جھنگ روڈ فیصل آباد کا دیا ہے اور خالص منافع محض 1لاکھ روپے ظاہر کیاہے۔
جبکہ ذاتی اخراجات 6لاکھ8 ہزار 324روپے اورپراپرٹی سے حاصل کردہ آمدنی 29 لاکھ16 ہزار روپے ظاہر کی ہے جس پر 2لاکھ 49ہزار 100روپے فائنل ٹیکس ادا کیاہے۔ زبیر ملک نے اپنے گوشوارے میں اپنے ملکی و غیر ملکی دوروں پر اخراجات صفر ظاہر کیے ہیں۔ اس بارے میں اسلام آباد چیمبر کے صدر شعبان خالد نے رابطہ کرنے پرکہا کہ انہیں یہ معلوم نہیں کہ زبیر ملک کا کسی مارکیٹ میں کوئی کاروبار نہیں اور وہ گھر میں دکان چلا رہے ہیں اور یہ کہ ایف پی سی سی آئی کے نئے بننے والے نائب صدر منور مغل بھی ٹیکس نہیں دے رہے، اب انکے علم میں یہ معاملہ آیا ہے تووہ اسے اٹھائیں گے البتہ وہ خود (شعبان خالد)ٹیکس دیتے ہیں، اگر زبیر ملک، منور مغل یا کوئی اور ٹیکس نہیں دیتا تو یہ سرکار کو کارروائی کرنی چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔