امریکی ڈالر کی قدر 30 پیسے بڑھ کر 105.85روپے ہوگئی

اے پی پی  ہفتہ 4 جنوری 2014
سعودی ریال کی قیمت 28.25 روپے سے 28.30 روپے اوراماراتی درہم کی قدر 28.85 روپے سے بڑھ کر 28.90 روپے ہو گئی۔ فوٹو:فائل

سعودی ریال کی قیمت 28.25 روپے سے 28.30 روپے اوراماراتی درہم کی قدر 28.85 روپے سے بڑھ کر 28.90 روپے ہو گئی۔ فوٹو:فائل

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔

ڈالر 10 پیسے کی کمی سے 105.45 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کے اضافے سے 105.85 روپے ہو گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز برطانوی پائونڈ اور یورو کی قدر میں بالترتیب 50 پیسے اور 25 پیسے کی کمی ہوئی جس سے برطانوی پائونڈ کی قیمت 174.25 روپے سے گھٹ کر173.75 اور یورو کی قدر144.25 روپے سے کم ہو کر144 روپے رہ گئی، علاوہ ازیں سعودی ریال کی قیمت 28.25 روپے سے 28.30 روپے اوراماراتی درہم کی قدر 28.85 روپے سے بڑھ کر 28.90 روپے ہو گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔