- ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دس سال کی کم ترین سطح پر آگئے
- چالان کیوں کیا؟ لاہور میں درجن بھر افراد کا ٹریفک اہلکاروں پر تشدد
- گاڑی روکنے پرخاتون کی ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی، تھپڑ مار دیا
- ہماری خوش قسمتی ہے اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں اچھے کھلاڑی ہیں، سرفراز احمد
- 90 روز میں انتخابات نہ کرائے تو نگراں وزرائے اعلیٰ پر آرٹیکل 6 لگے گا، فواد چوہدری
- مزید 3 فارماسیوٹیکل کمپنیز نے پاکستان سے کاروبار بند کرنے کی تیاری شروع کردی
- ڈالر کی پرواز جاری، انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی
- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات
- پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
- چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا
- دباؤ والے دستانے جو مردہ بچوں کی پیدائش کم کرسکتے ہیں
- گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ
- ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے کرسائبر کرائم کے حوالے کردیا
- توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
- صرف گمراہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں، جامعہ الازہر کا پشاور حملے پر اظہار مذمت
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
- نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن احتساب عدالت سے بری
- دانیہ شاہ ویڈیو وائرل کیس؛ مدعی مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی کو پیش ہونے کا حکم
- بتایا جائے لاپتا افراد زندہ ہیں مرگئے یا ہوا میں تحلیل ہوگئے؟ عدالت وزارت دفاع پر برہم
کوچ ناقص پرفارم کرنے والے بولرز کی ڈھال بن گئے
ان کا کہنا ہے بولنگ ڈپارٹمنٹ کی پرفارمنس اچھی تھی،آئی لینڈرزنے بہترین بیٹنگ سے حربے ناکام بنا دیے، فوٹو: فائل
ابوظبی: کوچ محمد اکرم ناقص پرفارم کرنے والے بولرز کی ڈھال بن گئے، وہ پورے دن میں ایک وکٹ حاصل کرنے والوں کا دفاع کرنے لگے۔
ان کا کہنا ہے بولنگ ڈپارٹمنٹ کی پرفارمنس اچھی تھی،آئی لینڈرزنے بہترین بیٹنگ سے حربے ناکام بنا دیے،فتح کی امیدیں ختم نہیں ہوئیں۔ سری لنکن نائب کپتان چندیمل نے کہا کہ انجیلو میتھیوز کی ذمہ دارانہ اننگز نے میچ کا نقشہ بدلا،نتیجہ اپنے حق میں کرنے کیلیے300رنز کا ہدف کافی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پورے دن میں ایک وکٹ حاصل کرنے کے باوجود کوچ محمد اکرم بولرز کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، انھوں نے کہا کہ بولنگ لائن نے 100 فیصد پرفارمنس کا مظاہرہ کیا لیکن میتھیوز اور چندیمل نے بہت عمدہ بیٹنگ کی،انھوں نے کہا کہ ابوظبی کی پچ اس وقت بھی ٹیسٹ کرکٹ کیلیے بہترین ہے، اگر کوئی استقامت دکھائے تو رنز بنا سکتا ہے، بولرز نے اپنی صلاحیتوں کا عمدگی سے استعمال اور تینوں سیشنز میں ایک اینڈ سے رنز روکے اور دوسرے سے اٹیک کیا، ایسی پچ پر جو حکمت عملی ہونا چاہیے تھی وہی ہم نے اختیار کی، اس سے بہتر کیا کرسکتے تھے؟
محمد اکرم نے کہا کہ پاکستان کیلیے فتح کی امیدیں ختم نہیں ہوئیں، آخری روز پہلے سیشن میں جلد وکٹیں لینے یا آئی لینڈرز کے اننگز ڈیکلیئرڈ کرنے کی صورت میں ہدف حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ون ڈے سیریز میں بھرپور فارم میں نظر آنے والے بیٹسمین میزبان ٹیم کو فتح دلانے کے اہل ہیں۔دوسری طرف سری لنکن نائب کپتان چندیمل نے کہا کہ میتھیوز کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے میچ کا نقشہ بدلا،انھوں نے مشکل وقت میں اہم اننگز کھیلی، ہفتے کو بھی کپتان توجہ کا مرکز ہوںگے، پچ میں تھوڑی اسپن نظر آرہی ہے،تیسرے اور چوتھے روز کچھ گیندیں کافی سست رفتاری سے آئیں،آخری روز بیٹسمینوں کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے،اگر300رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ نتیجہ ہمارے حق میںکرنے کیلیے کافی ہوں گے۔انھوں نے سنچری سے11رنز قبل ہمت ہارنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ٹیم کے کام آنے پر خوش ہوں تاہم اس موقع پر وکٹ نہیں گنوانا چاہیے تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔