صدر بائیڈن نے عدلیہ کیلئے بھارتی امریکی کی نامزدگی منسوخ کردی

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 فروری 2021
وجے شنکر کو ڈسٹرک کولمبیا کی کورٹ آف اپیل کے لیے ایسوسی ایٹ جج نامز کیا گیا تھا(فوٹو،فائل)

وجے شنکر کو ڈسٹرک کولمبیا کی کورٹ آف اپیل کے لیے ایسوسی ایٹ جج نامز کیا گیا تھا(فوٹو،فائل)

 واشنگٹن۔: صدر بائیڈن نے ایسوسی ایٹ جج کے لیے بھارتی امریکی کی نامزدگی منسوخ کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی نژاد امریکی ایڈوکیٹ وجے شنکر کو ڈسٹرک کولمبیا کی کورٹ آف اپیل کے لیے ایسوسی ایٹ جج نامز کیا گیا تھا۔ وجے شنکر کو رواں سال 2 جنوری کو سابق صدر ٹرمپ نے دوبارہ نامزد کیا تھا۔ اس سے قبل گزشتہ برس جون میں بھی صدر ٹرمپ نے وجے شنکر کو جج بنانے کے لیے نامزد کیا تھا۔

صدر بائیڈن نے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد وجے شنکر سمیت ٹرمپ حکومت کی جانب سے مختلف عہدوں کے لیے کی گئی 30 مانزدگیوں کو منسوخ کرنے کے حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے صدر ٹرمپ پر اپنی مند پسند افراد کو اہم عہدے دینے اور بالخصوص امریکی عدلیہ میں اپنے ہم خیال جج تعینات کا الزام تواتر سے سامنے آتا رہا اور بالخصوص دو سال قبل سپریم کورٹ میں جسٹس بریٹ کیوانا کی نامزدگی پر ہونے والے تنازع نے اس بحث کو عروج پر پہنچا دیا تھا۔

یاد رہے کہ  بائیڈن کی نائب صدر کملا ہیرس کی والدہ کا تعلق بھی جنوبی بھارت سے ہے جب کہ ان کی کابینہ میں مجموعی طور پر 20 بھارتی نژاد امریکی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔