لانگ مارچ سے حکومت کا خاتمہ اپوزیشن کی غلط فہمی کے سوا کچھ نہیں،گورنر پنجاب

ویب ڈیسک  اتوار 7 فروری 2021
دسمبر جنوری میں کچھ نہ کرسکنے والی اپوزیشن مارچ میں بھی ناکام ہوگی،گورنر پنجاب فوٹو: فائل

دسمبر جنوری میں کچھ نہ کرسکنے والی اپوزیشن مارچ میں بھی ناکام ہوگی،گورنر پنجاب فوٹو: فائل

 لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ 26 مارچ کے بعد 27 مارچ ہوگا کیونکہ لانگ مارچ سے حکومت کا خاتمہ اپوزیشن کی غلط فہمی کے سوا کچھ نہیں۔

اپنے بیان میں گورنر پنجاب نےکہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو ایک دوسرے پر نہ تو اعتبار ہے اور نہ ہی ان میں اتفاق ہے، لانگ مارچ سے حکومت کا خاتمہ اپوزیشن کی غلط فہمی کے سوا کچھ نہیں، دسمبراور جنوری میں کچھ نہ کر سکنے والی اپوزیشن مارچ میں بھی ناکام ہی ہو گی، 26 مارچ کے بعد 27 مارچ ہوگا اور کچھ نہیں۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتیں اور عوام حکومت کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان قومی امنگوں کی ترجمانی کر رہے ہیں، عوام نے تحریک انصاف کو 5 سال کا مینڈ یٹ دیا ہے، سیاسی مخالفین صبر کے ساتھ 2023 کے انتخابات کا انتظار کر یں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے لئے اوپن بیلٹ سے ووٹ چوری کا خاتمہ ہوجائے گا،سینیٹ انتخابات میں تحر یک انصاف اور اتحاد ی ہی کامیاب ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔