پشاورزلمی نے اپنی خصوصی ثقافتی کٹ لانچ کردی

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 7 فروری 2021
ثقافتی کٹ کا مقصد دنیا بھرمیں پاکستان کی خوبصورتی اور ثقافت کو اجاگر کرنا ہے، جاوید آفریدی

ثقافتی کٹ کا مقصد دنیا بھرمیں پاکستان کی خوبصورتی اور ثقافت کو اجاگر کرنا ہے، جاوید آفریدی

پشاورزلمی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 6 سے قبل اپنی خصوصی ثقافتی ٹریننگ کٹ لانچ کر دی۔

پشاور زلمی کی جانب سے خصوصی ثقافتی ٹریننگ کٹ میں پاکستان اور خیبر پختونخوا کی ثقافت اور خوبصورتی کو نمایاں کیا گیا ہے۔

ثقافتی کٹ میں پاکستان کی بلند ترین چوٹی کے ٹو، قومی جانور مارخور, قومی پھول چنبیلی، خوبصورت  مقام مالم جبہ ،خیبر پختونخواہ کے درہ خیبر، اسلامیہ کالج، ایڈورڈز کالج اور گھنٹہ گھر کو نمایاں کیا گیا ہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ خصوصی ثقافتی کٹ کا مقصد دنیا بھر میں پاکستان اور خیبر پختونخواہ کی خوبصورتی اور ثقافت کو اجاگر کرنا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔