سینیٹ الیکشن میں شفافیت یقینی بنانے پر اپوزیشن کا واویلا سمجھ سے بالا ہے، شبلی فراز

ویب ڈیسک  اتوار 7 فروری 2021
انتخابات میں شفافیت جمہوریت کی مضبوطی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات فوٹو: فائل

انتخابات میں شفافیت جمہوریت کی مضبوطی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ‏اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدام پر واویلا مچانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ انتخابات میں شفافیت جمہوریت کی مضبوطی ہے، اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدام پر واویلا مچانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ اوپن بیلٹ کی مخالفت کر کے اپوزیشن نے واضح کردیا کہ یہ سیاست میں پیسے کی سیاست ختم نہیں کرنا چاہتے۔

واضح رہے کہ حکومت سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانا چاہتی ہے جس کے لئے 3 روز قبل قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کا مسودہ بھی پیش کیا گیا تھا ، اس کے علاوہ صدر مملکت کی جانب سے بھیجا گیا ریفرنس بھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم منظور کرانے میں ناکامی کے بعد گزشتہ روز اس سلسلے میں صدارتی آرڈیننس جاری کیا گیا ہے تاہم اس کا اطلاق سپریم کورٹ کی رائے سے مشروط رکھا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔