سوتیلے بیٹے کو کھولتے پانی میں ڈال کر قتل کرنے والی ماں کو 20 سال قید

ویب ڈیسک  اتوار 7 فروری 2021
سوتیلی ماں نے 2018 میں بچے کو کھولتے پانی سے بھرے ٹب میں ڈالا تھا، فوٹو : فائل

سوتیلی ماں نے 2018 میں بچے کو کھولتے پانی سے بھرے ٹب میں ڈالا تھا، فوٹو : فائل

عمان: اردن میں 2 سالہ بیٹے کو کھولتے ہوئے پانی میں ڈال کر قتل کرنے والی سوتیلی ماں کو 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن کی عدالت عظمیٰ نے دو سالہ بیٹے کو گرم پانی میں ڈال کر قتل کرنے والی سفاک ماں کی نومبر 2019 کی فوجداری عدالت میں سنائی گئی 20 سال قید کی سزا کو برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ سنگدل ماں کسی رحم کی مستحق نہیں۔

ملزمہ شوہر کی دوسری بیوی تھی، شوہر نے پہلی بیوی کو طلاق دیدی تھی تاہم بعد میں پہلی بیوی سے دونوں بیٹوں کو 2018 میں دوسری بیوی کے ساتھ رکھنا شروع کیا تھا تاہم سوتیلی ماں بچوں پر مار پیٹ کیا کرتی تھی۔

شوہر نے 4 اور 2 سالہ بیٹوں کی دیکھ بھال کرنے کو کہا تھا۔ وقوعے کے روز میاں بیوی میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر بیوی نے شوہر کو سزا دینے کے لیے سوتیلے بیٹے کو کھولتے ہوئے پانی کے ٹب میں ڈال دیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔