پی آئی اے نے کارگو کے ذریعے بیرون ملک کینو کی ترسیل شروع کردی

اسٹاف رپورٹر  اتوار 7 فروری 2021
پی کے 9701 کے ذریعے پہلی پرواز پر 2200 کلو کینو برآمد کیا گیا، ترجمان  ۔ فوٹو : فائل

پی کے 9701 کے ذریعے پہلی پرواز پر 2200 کلو کینو برآمد کیا گیا، ترجمان ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: پی آئی اے نے 20 سال کے عرصے کے بعد کارگو کے ذریعے بیرون ملک کینو کی ترسیل شروع کردی۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق قومی ایئرلائن کی پاکستان سے مانچسٹر کی پرواز پر پاکستانی کینو کی ترسیل شروع کردی گئی ہے، لگ بھگ دو دہائیوں کے بعد پی آئی اے نے کینو کارگو کے ذریعے بیرون ملک بجھوانے کا عمل شروع کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پی کے 9701 کے ذریعے پہلی پرواز پر 2200 کلو کینو برآمد کیا گیا، پی آئی اے اب باقاعدگی سے کینو کارگو کے طور پر اٹھائے گا، وزیر ہوابازی کی کارگو کے فروغ سے متعلق خصوصی ہدایات ہیں، ملکی برآمدات کے فروغ کی حکومتی پالیسی میں پی آئی اے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔