- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
- پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا
- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
- ایشیاکپ 2023؛ پی سی بی نے کرک انفو کی خبر کے کچھ نکات کو ’’بےبنیاد‘‘ قرار دیدیا
- کراچی، باپ نشہ آور سگے بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا
- خبردار! چلتی گاڑی سے سگریٹ پھینکنے پر 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
- نمائشی میچ؛ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 رنز سے ہرادیا
ابوظبی ٹیسٹ پاکستان کی گرفت سے نکل گیا، حنیف محمد
300 رنز تک کا ہدف ملنے کی صورت میں پاکستانی کے ابتدائی 3 کھلاڑیوں کو وکٹ پر رکنا ہوگا، فوٹو: فائل
کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد نے کہا ہے کہ پہلے ٹیسٹ کے نتیجہ خیز ثابت ہونے کا انحصار سری لنکا کی جانب سے ڈیکلیئریشن پر ہوگا، موزوں ہدف کی صورت میں پاکستانی بیٹسمینوں کو دفاعی انداز کے بجائے نارمل طریقے سے کھیلنا ہوگا۔
نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چوتھے دن کھیل کے خاتمے پر میچ پاکستان کی گرفت سے نکل گیا ہے، ہمارے فاسٹ بولرز کامیاب نہ ہو سکے اور پورے دن میں صرف ایک وکٹ ہاتھ لگی،کچھ قصور ناقص فیلڈنگ کا بھی رہا، سلپ اور گلی میں کیچ کے مواقع ضائع ہوئے جبکہ وکٹ کیپر عدنان اکمل کے زخمی ہونے سے بھی فرق پڑا۔
انھوں نے کہا کہ سری لنکن بیٹسمینوں نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی، خاص طور پہلی اننگز میں91رنز جوڑنے والے کپتان میتھوز کا کھیل قابل ذکر رہا، وہ 116رنز کے ساتھ کریز پر بدستور موجود ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اننگز کب ڈیکلیئرڈ کرتے ہیں لیکن گمان یہی ہے کہ وہ کوئی خطرہ مول نہیں لیں گے، حنیف محمد نے کہا کہ300 رنز تک کا ہدف ملنے کی صورت میں پاکستانی کے ابتدائی 3 کھلاڑیوں کو وکٹ پر رکنا ہوگا، بصورت دیگر سری لنکا کا دبائو نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔