کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پھر عروج پر، نامعلوم افراد نے 2 بھائیوں کو قتل کردیا

ویب ڈیسک  پير 8 فروری 2021
جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی محمودآباد کے رہائشی ہیں جن کو سینے میں گولیاں ماری گئیں

جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی محمودآباد کے رہائشی ہیں جن کو سینے میں گولیاں ماری گئیں

کراچی: ایف ٹی سی پل پر نامعلوم افراد کی جانب سے موٹرسائیکل پر سوار دو بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ایف ٹی سی پل پر موٹرسائیکل پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی سید عابد حسین شاہ اور ساجد حسین شاہ محمودآباد کے رہائشی ہیں اور دونوں بھائیوں کو گولیاں سینے میں لگی۔ ایس ایس پی ساوتھ نے کہا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، جائے وقوعہ سے 10 نائن ایم ایم کے خول ملے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایف ٹی سی پل کے قریب فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔