کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے بسکٹ برآمد

ویب ڈیسک  پير 8 فروری 2021
مسافر  سے 48 لاکھ 22 ہزار روپے کا 500 گرام خالص سونا برآمد کیا گیا، ڈپٹی کلکٹر کسٹمز جناح ٹرمینل۔ فوٹو:فائل

مسافر سے 48 لاکھ 22 ہزار روپے کا 500 گرام خالص سونا برآمد کیا گیا، ڈپٹی کلکٹر کسٹمز جناح ٹرمینل۔ فوٹو:فائل

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے والے مسافر کی جیب سے لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے۔

ڈپٹی کلکٹر کسٹمز جناح ٹرمینل انعام وزیر کے مطابق قطر سے آنے والے پاکستانی مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے بسکٹ برآمد کرلئے گئے ہیں، مسافر قطرائیر کی پرواز کیوآر 604 سے کراچی پہنچا تھا۔

انعام وزیر نے بتایا کہ مسافر نے سونےکے بسکٹس پتلون کے جیبوں میں چھپائے ہوئے تھے، اور برآمد ہونے والے سونے کی مالیت 48 لاکھ 22 ہزار روپے ہے، جب کہ خالص سونے کا وزن 500 گرام ہے، ملزم کوگرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔