- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
کراچی میں بڑے حملے کا منصوبہ بنانے والے گرفتار دہشت گرد ’را‘ کے نکلے
کراچی: کراچی میں ممکنہ طور پر بڑا دہشت گرد حملہ کرنے والے دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔
آئی جی سندھ مشتاق مہر اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ نے بتایا کہ آج ایک بڑا دن ہے کیوں کہ آج صبح کارروائی کے دوران دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے، اور گرفتار دہشت گردوں کا تعلق افغانستان اور راہ سے تھا۔
ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ دہشت گردوں کے گروہ سے اہم شواہد اور نقشے برآمد ہوئے ہیں، یہ گروہ ملک دشمنی میں ملوث تھا اور خاص طور پر سندھ کو ٹارگٹ کرنا تھا، سیکیورٹی ادارے دن رات محنت کرکےایسے گروہوں کوٹریس کرتےرہتےہیں، ملک کا دشمن سامنے آکرنہیں بلکہ ہمارے لوگوں کو ہی استعمال کرتا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں دہشتگردی کے بڑے حملے کا خطرہ
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد نے بتایا کہ آج صبح بارود سے بھرا رکشہ ملا، رکشہ بارودی مواد سے مکمل تیار تھا جسے بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے ڈی فیوز کیا، کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ 4 کو گرفتار کرلیا گیا، دہشت گردوں کے نام سامنے آگئے ہیں جس تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں اس حوالے تفتیش جاری ہے، ملزمان سےتفتیس کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنائی جائےگی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی سے خودکش جیکٹ اور بارود سے بھرا رکشا برآمد
چند روز قبل کراچی میں بڑے حملے کا ایک تھریٹ الرٹ جاری ہوا تھا جسے سے کڑیاں ملاتے ہوئے یہ آپریشن کیا گیا، دہشت گرد 10 سے 15 دن سے مذکورہ مکان میں موجود تھے، گرفتار اور ہلاک دہشت گردوں کے بارے میں ہی تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا تھا، ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ دہشت گردوں نے پہلے خود کش حملہ کرنا تھا اور اس کے بعد رکشہ کے ذریعے بڑا دھماکا کرنا تھا۔
واضح رہے کہ آج صبح کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر A/21 میں حساس ادارے کی جانب سے کارروائی کی گئی، اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جب کہ 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، جب کہ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے دو راکٹ ،2 بلاک بم ، 4 خودکش جیکٹس، 15 دستی بم ، 4 کلاشنکوف ، ڈیٹو نیٹر اور بارود سے تیار سی این جی رکشا برآمد ہوا، رکشا کے سیٹ کے نتیجے بال بیرنگ اور نٹ بولڈ رکھے گئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔