کرپشن الزامات پر آئی سی سی کی سماعت کیلیے اسٹیونز رواں ماہ ڈھاکا آئیں گے

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 4 جنوری 2014
اسٹیونز الزامات سے انکاری ہیں اور سماعت کے موقع پر وکیل یاسین پٹیل کے ہمراہ آئیں گے۔ فوٹو: فائل

اسٹیونز الزامات سے انکاری ہیں اور سماعت کے موقع پر وکیل یاسین پٹیل کے ہمراہ آئیں گے۔ فوٹو: فائل

ڈھاکا: بنگلہ دیشی فرنچائز کرکٹ ٹیم ڈھاکا گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے انگلش پلیئر ڈیرن اسٹیونز کرپشن الزامات کی سماعت کیلیے رواں ماہ ڈھاکا آئیں گے۔

وہ ان9 پلیئرز میں شامل ہیں جن پر تحقیقات کے نتیجے میں میچ فکسنگ کے الزامات عائد کیے گئے، اسٹیونز پر 2 الزامات ہیں، اس میں مبینہ طور پر میچ فکسرز کے رابطہ کرنے پر حکام کو مطلع کرنے میں ناکامی اور دوسرا کاوئنٹی ڈومیسٹک ٹی 20 کرکٹ میں کھیلنے کے دوران عائد ہوا ہے، آئی سی سی کی سماعت بنگلہ دیش میں19جنوری کو شروع ہوگی اور متوقع مقام ڈھاکا ہی ہے، سماعت کے 2 سے تین ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے، اسٹیونز الزامات سے انکاری ہیں اور سماعت کے موقع پر وکیل یاسین پٹیل کے ہمراہ آئیں گے، برطانیہ میں مقیم وکیل اس سے قبل کرپشن الزامات پر سزا پانے والے سابق پاکستانی کپتان سلمان بٹ اور سزا یافتہ انگلش کرکٹر میرون ویسٹ فیلڈ کے بھی قانونی مشیر رہ چکے ہیں، اگر اسٹیونز پر الزامات ثابت ہو گئے پانچ برس تک کی پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔