بگ بیش،کیٹچ نے ٹوٹی انگلی کے باوجود عمدہ بیٹنگ سے پرتھ کو فتح دلادی

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 4 جنوری 2014
سڈنی تھنڈر نے پہلے کھیل کر 6 وکٹ پر157رنز جورے، ایون مورگن 48اور جیسن فلورز37 ناٹ آئوٹ بناکر نمایاں رہے۔

سڈنی تھنڈر نے پہلے کھیل کر 6 وکٹ پر157رنز جورے، ایون مورگن 48اور جیسن فلورز37 ناٹ آئوٹ بناکر نمایاں رہے۔

پرتھ: بگ بیش میں سائمن کیٹچ نے ٹوٹی ہوئی انگلی کے باوجود عمدہ بیٹنگ کرکے پرتھ اسکورچرز کو سڈنی تھنڈر کیخلاف 6 وکٹ سے کامیابی دلوادی۔

مچل مارش نے بھی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، سڈنی تھنڈر نے پہلے کھیل کر 6 وکٹ پر157رنز جورے، ایون مورگن 48اور جیسن فلورز37 ناٹ آئوٹ بناکر نمایاں رہے، میزبان ٹیم نے ہدف چار وکٹ پر161رنز کی صورت حاصل کرلیا، سائمن کیٹچ42گیندوں پر75رنز بناکر میدان بدر ہوئے جبکہ مچل مارش نے 34رنز ناٹ آئوٹ بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔