میں ڈاکیا ہوں، طالبان کیلیے پیغام لےجاؤں اور جواب لاؤنگا، سمیع الحق

مانیٹرنگ ڈیسک  ہفتہ 4 جنوری 2014
نواز شریف ڈرون حملے روکنے کی ضمانت نہیں دیتے، لیکن وہ چاہتے ہیں کہ طالبان اپنے ہتھیار رکھ دیں اور جنگ بند کر دیں۔  فوٹو: فائل

نواز شریف ڈرون حملے روکنے کی ضمانت نہیں دیتے، لیکن وہ چاہتے ہیں کہ طالبان اپنے ہتھیار رکھ دیں اور جنگ بند کر دیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آ باد: جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف ڈرون حملے روکنے کی ضمانت نہیں دیتے، لیکن وہ چاہتے ہیں کہ طالبان اپنے ہتھیار رکھ دیں اور جنگ بند کر دیں۔

یہ تو مضحکہ خیز بات ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں ایک ڈاکیاہوں، طالبان کیلیے پیغام لے جاؤں گا اور جواب لے آؤں گا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ ٹاسک تو اس کو دیا جاتا ہے جس کے ہاتھ میں کچھ دیا جائے کہ اختیار تمہارے یہ ہیں اس حد تک جاسکتے ہو اور اس سے زیادہ نہیں دے سکتے۔  انھوں نے کہا کہ وہ قوم سے کہتے ہیں کہ وہ ان سے زیادہ توقعات نہ رکھے، وہ ایک ڈاکیا ہیں، ان تک پیغام پہنچائیں گے اور ان کی جانب جو بھی جواب آئے گا اسے حکومت تک پہنچائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔