- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
سندھ بھر میں چنگ چی رکشا کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے صوبے میں 6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشا کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کو خط لکھ دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں 6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشا بنا روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹس اور کاغذات کے بغیر چلائے جارہے ہیں جو ٹرانسپورٹ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، اس سے قبل بھی 6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشا کے خلاف کارروائی کے لیے ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس کو خط لکھا جاچکا ہے تاہم کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ 6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشا کے خلاف محکمہ کو کئی شکایات موصول ہوئی ہیں، ایسے چنگچی رکشوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ رہا ہے، رکشا کی فٹنس نہ ہونے اور کم عمر بچوں کے حادثات سمیت دیگر شکایات موصول ہوئی ہیں اس لیے ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس، صوبے کے تمام ایس ایس پیز اور ریجنل سیکریٹریز ٹرانسپورٹ کو خطوط ارسال کیے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔