شادی کے بعد بھی اپنی ماں کیساتھ ہی رہوں گی، سارہ علی خان 

ویب ڈیسک  منگل 9 فروری 2021
میری ماں میری بہت اچھی دوست ہے لیکن اس کے باوجود مجھے ان سے ڈر لگتا ہے، ادکارہ

میری ماں میری بہت اچھی دوست ہے لیکن اس کے باوجود مجھے ان سے ڈر لگتا ہے، ادکارہ

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے بعد میں اپنی ماں امرتا سنگھ کے ساتھ ہی رہیں گی۔

چھوٹے نواب سیف علی خان اور ماضی کی نامور اداکارہ امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان نے اپنی والدہ کی 63ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد دینے کےلیےفوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مختلف تصاویر شیئر کی۔

سارہ علی خان نے انسٹاگرام پر مختلف تصاویر شیئر کیں جس میں وہ اپنی والدہ امرتا سنگھ اور بھائی ابراہیم کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں جب کہ تصاویر کیساتھ والدہ کے نام پیغام میں اداکارہ نے کہا ’’میری دنیا کو سالگرہ مبارک، میرا آئینہ اور طاقت بننے کے لیے شکریہ‘‘۔

اس سے قبل ایک انٹریو میں ادکارہ سارہ علی خان نے کہا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنی ماں امرتا سنگھ کے ساتھ ہی رہیں گی یہاں تک کہ اپنی شادی کے بعد وہ بھی ماں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گی لیکن میں جب جب یہ کہتی ہوں تو میری ماں ناراض ہوجاتی ہے لیکن کیا وہ شادی کے بعد میرے ساتھ نہیں رہ سکتی۔

سارہ علی خان نے کہا کہ مجھے اپنی ماں کے ساتھ رہنا اور گھومنا اچھا لگتا ہے اور اگر وہ کچھ دن کےلیے بھی مجھ سے دور ہوں تو میں انہیں بہت یاد کرتی ہوں، میں ان سے کچھ بھی نہیں چھپاتی لیکن اس کے باوجود زندگی میں صرف وہی ہیں جن سے مجھے ڈر بھی لگتا ہے۔

واضح رہے سارہ علی خان آج کل ہدایت کار آنند رائے کی فلم ’’اترنگی رے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کیساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔