اپوزیشن قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں شرکت پرآمادہ

نمائندہ ایکسپریس / آن لائن  ہفتہ 4 جنوری 2014
اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق اوروزیرمملکت برائے پارلیمانی امور نے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ اورشاہ محمودقریشی سے ملاقات کی،فوٹو:فائل

اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق اوروزیرمملکت برائے پارلیمانی امور نے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ اورشاہ محمودقریشی سے ملاقات کی،فوٹو:فائل

اسلام آ باد: وزارت پارلیمانی امور نے 20 جنوری کو قومی اسمبلی کا اجلاس  بلانے کی سمری وزیراعظم ہاؤس ارسال کردی جبکہ اپوزیشن نے آئندہ اجلاس میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آن لائن کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق اوروزیرمملکت برائے پارلیمانی امور نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اورشاہ محمودقریشی سے ملاقات کی جس میں اسپیکرنے اپوزیشن کو منا کرآئندہ اجلاس میں شرکت کرنے پرآمادہ کیا،وزیرمملکت نے رابطہ کرنے پربتایاکہ سیدخورشید شاہ اورشاہ محمودقریشی کی مہربانی ہے کہ انھوں نے ہماری گزارش کومان لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔