پرویزاشرف رینٹل پاورکیس میں پیش،عدالت کا بیگناہ افرادکے نام نکالنے کاحکم

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 4 جنوری 2014
جب تک انکا فیصلہ نہیں آتا پرویزاشرف پر فرد جرم عائد نہ کی جائے،فاروق ایچ نائیک۔فوٹو: فائل

جب تک انکا فیصلہ نہیں آتا پرویزاشرف پر فرد جرم عائد نہ کی جائے،فاروق ایچ نائیک۔فوٹو: فائل

اسلام آ باد: احتساب عدالت اسلام آبادکے جج محمد بشیر نے رینٹل پاورکیس میں اب تک کی تحقیقات میں بیگناہ قراردیے گئے ملزمان کے نام نکال کر17جنوری کو ریفرنس دائرکرنیکاحکم دیا ہے۔

سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف اورانکے وکیل فاروق ایچ نائیک بھی عدالت پیش ہوئے،فارق نائیک نے عدالت کو بتایا کہ کیس کے دو ملزموں نے لاہور ہائیکورٹ سے حکم امتناعی لے رکھا ہے، انہوں نے استدعا کی کہ جب تک انکا فیصلہ نہیں آتا پرویزاشرف پر فرد جرم عائد نہ کی جائے۔عدالت نے کہا جو لوگ اس کیس میں بے گناہ ثابت ہو چکے ہیں وہ ریفرنس سے نام نکلوانے کیلئے درخواست دیں ۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پرویزاشرف نے کہا کہ میں خودکیس میں عدالت آناچاہتا تھا تاکہ حقائق سامنے آسکیں،سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی صحت یابی کیلیے دعا گو ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔