سندھ حکومت کا بلدیہ عظمی کراچی کے اسپتالوں کو تحویل میں لینے کا فیصلہ

وکیل راؤ  منگل 9 فروری 2021
کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے زیر انتظام اسپتال، ڈسپنسریز کو محکمہ صحت کے ماتحت کیا جائے گا

کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے زیر انتظام اسپتال، ڈسپنسریز کو محکمہ صحت کے ماتحت کیا جائے گا

کراچی: سندھ حکومت نے بلدیہ عظمی کراچی کے اسپتالوں کو صوبائی تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے زیر انتظام اسپتال، ڈسپنسریز کو محکمہ صحت کے ماتحت کیا جائے گا۔ عباسی شہید اسپتال، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا انتظامی کنٹرول بھی محکمہ صحت کو دینے کی تجویز ہے۔

اس حوالے سے جاری حکم نامے کے مطابق 7 رکنی کمیٹی کے ایم سی کے مالیاتی وسائل میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی ہر 15 روز میں وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کو رپورٹ پیش کرے گی جب کہ سندھ حکومت کی کمیٹی تین ماہ میں اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔