پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز یو اے ای ٹیم کی مدد کریں گے

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 10 فروری 2021
مدثر نذر اور روبن سنگھ، اینڈریو رسل کے ساتھ مل کر کام کریں گے جو ای سی بی کے نیشنل ڈیولپمنٹ منیجر ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

مدثر نذر اور روبن سنگھ، اینڈریو رسل کے ساتھ مل کر کام کریں گے جو ای سی بی کے نیشنل ڈیولپمنٹ منیجر ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

 دبئی: پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلیے مل کر کام کریں گے۔

گذشتہ فروری کو ای سی بی نے سابق بھارتی آل راؤنڈر روبن سنگھ کو ڈائریکٹر آف کرکٹ مقرر کیا تھا، اس کے ساتھ انھیں نیشنل ٹیموں کی کوچنگ کا بھی کام سونپاگیا، اب پاکستان کے مدثر نذر کی بطور ای سی بی سلیکٹر اور ہیڈ آف نیشنل اکیڈمی پروگرام کے طور پر تقرری ہوئی ہے، وہ اس سے قبل بھی آئی سی سی گلوبل اکیڈمی میں کام کرچکے ہیں۔

مدثر نذر اور روبن سنگھ، اینڈریو رسل کے ساتھ مل کر کام کریں گے جو ای سی بی کے نیشنل ڈیولپمنٹ منیجر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔