عائزہ خان کے بعد ایمن خان کا بھی انسٹا گرام پرراج

ویب ڈیسک  بدھ 10 فروری 2021
عائزہ خان سے قبل یہ اعزاز ایمن خان کے پاس ہی تھا جب ان کے انسٹا گرام پر فالورز کی تعداد 70 لاکھ تھی

عائزہ خان سے قبل یہ اعزاز ایمن خان کے پاس ہی تھا جب ان کے انسٹا گرام پر فالورز کی تعداد 70 لاکھ تھی

 لاہور: دلکش اداکارہ عائزہ خان کے بعد اب ایمن خان کے بھی انسٹا گرام پر8 ملین فالورزہوگئے۔

اداکاری، خوبصورتی اور اسٹائل ہی بس اب مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے کافی نہیں، اب فنکارسوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی فعال رہ کر مداحوں کو خوش رکھنے کا ہنرجان گئے ہیں۔

کچھ روز قبل اداکارہ عائزہ خان کے انسٹاگرام پر8 ملین یعنی 80 لاکھ فالوورزہوگئے تھے جس کے بعد وہ انسٹاگرام پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئیں تھیں۔

تاہم اس فہرست میں وہ اب اکیلی نہیں بلکہ ایمن خان بھی شامل ہوگئیں ہیں اوران کے فوٹوشیئرنگ ایپ پر80 لاکھ فالوورزہوگئے ہیں۔

عائزہ خان سے قبل یہ اعزازایمن خان کے پاس ہی تھا جب ان کے انسٹا گرام پرفالورزکی تعداد 70 لاکھ تھی تاہم اب ایک بارپھروہ میدان اس اعزازکوحاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔