پی ایس ایل سکس کا گانا سن کر میرے بچے ڈر گئے، شعیب اختر

محمد یوسف انجم  بدھ 10 فروری 2021
گروو میرا کیا ہوتا ہے، سابق فاسٹ بولر

گروو میرا کیا ہوتا ہے، سابق فاسٹ بولر

 لاہور: راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے پی ایس ایل سکس کے ترانے پر شدید خفگی کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا گانا اتنا برا بنایا گیا ہے کہ اسے سن کر میرے بچے ڈر گئے تھے. تین دن ترانہ سنانے کے بعد میرے بچوں نے مجھ سے بات نہیں کی کہ آپ نے گانا کیوں سنایا۔

شعیب اختر کے مطابق  یہ  ترانے کی شاعری سمیت ایک بھی چیز ایسی نہیں جس کی تعریف کی جائے۔انہوں نے ترانہ بنانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گروو میرا کیا ہوتا ہے،  اس کے لفظی معانی تو پتہ کرلیتے ۔پی سی بی کے سب لوگ نااہل ہیں. ان کو گانا کیوں نہیں بنانا آتا ڈرامے بازی کیوں کرتے ہو.

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ محمد وسیم اچھا بھلہ انسان ہے اسکو جوکر والے کپڑے پہنا دئیے۔ پی ایس ایل کے گندے گانے کے خلاف کمپین جاری رکھونگا. شعیب اختر نے طنزیہ انداز میں پی ایس ایل کے گانے کے خلاف کیس کرنے کا بھی بولا۔ان کا کہنا تھا کہ اتنا گھٹیا گانا ہے کہ اس سے بہتر گانا میں خود گا سکتا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔