روپے کے مقابل ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

اسٹاف رپورٹر  بدھ 10 فروری 2021
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر  159روپے 30پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ فوٹو:فائل

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر  159روپے 30پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ فوٹو:فائل

 کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں بدھ کو مزید کمی جب کہ اوپن مارکیٹ ریٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کےبعد  4پیسے کی کمی سے 159روپے 30پیسے کی سطح پر بند ہوئی جب کہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5پیسے کے اضافے سے 159 روپے 45 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔