رائے ونڈ تبلیغی مرکز کے قریب دن دیہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات

ویب ڈیسک  بدھ 10 فروری 2021
پولیس نے موقعے پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا۔پولیس نے دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے(فوٹو، فائل)

پولیس نے موقعے پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا۔پولیس نے دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے(فوٹو، فائل)

 لاہور: رائے ونڈ تبلیغی مرکز کے قریب دن دیہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 4 ڈاک ایک  گھر میں گھس کر 6 تولہ طلائی زیورات 9لاکھ 50ہزار نقدی لوٹ کر فرارہوگئے۔ ڈاکوؤں نے اہل خانہ پر تشدد کرکے کمرے میں بند کردیا۔

تھانہ رائیونڈ کی پولیس نے موقعے پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا۔پولیس نے دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔