دوڑنے والی یہ کار، ناہموار راہ پرچل بھی سکتی ہے

ویب ڈیسک  جمعرات 11 فروری 2021
ہیونڈائی ٹائیگر ایکس ون نامی کار بھاگنےکے علاوہ قدم اٹھاکر چل بھی سکتی ہے۔ فوٹو: سی این این

ہیونڈائی ٹائیگر ایکس ون نامی کار بھاگنےکے علاوہ قدم اٹھاکر چل بھی سکتی ہے۔ فوٹو: سی این این

جنوبی کوریا: خواہ سڑک کتنی ہی ہموار ہو، بسا اوقات کار کے گول ٹائر پتھریلے اور ناہموار راستوں پر بے کار ہوجاتے ہیں۔ اسی کمی کے پیشِ نظر ہیونڈائی کمپنی نے ایک کار کا ماڈل تیار کیا ہے جو دوڑ سکتی ہے اور وقت پڑنے پر اپنے قدم یعنی ٹائر اٹھا کر چل بھی سکتی ہے۔

اسے ہیونڈائی ٹائیگر ایکس ون کا نام دیا گیا ہے جس کے چار پہیئے ہیں۔ غیرروایتی طورپرہروھیل میں برقی موٹر لگی ہے۔ ہر ٹائر میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ ناہموار زمین پر مڑسکتا ہے اور گاڑی کو آگے پیچھے دائیں بائیں بلکہ کیکڑے کی طرح اطراف میں بھی چلاسکتا ہے۔ اگرسواری کہیں پھنس جاتی ہے تو وہ اپنے پہیئوں کو دراز کررکے خود کو اونچا بھی کرسکتی ہے۔

لیکن ٹایئگر ایکس ون کا تصور ایک ایسی سواری بنانا ہہے جو خود کار انداز میں زلزلے اور آفات والے ماحول میں آگے بڑھ سکے۔ پہلے مرحلے پر اس کار کو انسان بچانے، امدادی سامان پہنچانے یا متاثرہ افراد کی نشاندہی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

ٹائیگر سواری کا پورا نام، ٹرانسفارمنگ، انٹیلی جنٹ گراؤنڈ ایکسکرژن روبوٹ کا نام دیا گیا ہے اور ایکس ون اس کے تجرباتی پہلو کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کا سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اسے پرواز کرتے ہوئے ڈرون سے بھی اٹھایا اور دشوار گزار علاقے تک پہنچایا جاسکتا ہے۔ اس وقت کار کا بہت چھوٹا ماڈل تجربہ گاہوں میں مختلف آزمائش سے گزررہا ہے۔ ٹیکنالوجی کے مطابق جب اسے ڈرون لے جارہا ہوگا تو ٹائیگر کار اور سواری ، دونوں ایک دوسرے کو چارج کرنے کے سہولت فراہم کریں گے۔

لیکن ہیونڈائی نے عین اسی کار کا منصوبہ 2019 میں بھی پیش کیا تھا۔ ہیونڈائی ایلی ویٹ نامی کار اپنے منصوبے کے تحت قدم قدم چل سکتی ہے اور اس میں سواری کو بٹھایا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔