لاہور میں پی ایس ایل ٹرافی شائقین کی توجہ کا مرکز، کاؤنٹ ڈاؤن شروع

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 11 فروری 2021
ٹرافی کی تقریب رونمائی میں پی ایس ایل کا آفیشل گانا بجانے کے ساتھ آتش بازی بھی کی گئی۔ فوٹو: پی ایس ایل

ٹرافی کی تقریب رونمائی میں پی ایس ایل کا آفیشل گانا بجانے کے ساتھ آتش بازی بھی کی گئی۔ فوٹو: پی ایس ایل

 لاہور:  پی ایس ایل 6کی تشہیری مہم کا آغاز ہوگیا جب کہ لاہور کے لبرٹی چوک میں ٹرافی شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

پی ایس ایل 6 کے حوالے سے تقریب میں 12فٹ طویل ٹرافی کی ڈمی چوراہے پر نصب کردی گئی ہے،ایک کٹ آؤٹ میں بابر اعظم لاؤڈ اسپیکر پکڑ کر پی ایس ایل کا اعلان کرتے نظر آرہے ہیں، شان مسعود، شاہین شاہ آفریدی، سرفرازاحمد،شاداب خان اور وہاب ریاض کی بھی بڑی تصاویر موجود ہیں، مینار پاکستان، قائد اعظم کا مزار، باب خیبر، قائد اعظم ریذیڈنسی زیارت کے ماڈلز بھی راہگیروں کی توجہ حاصل کررہے ہیں جب کہ ٹرافی کی تقریب رونمائی میں پی ایس ایل کا آفیشل گانا بجانے کے ساتھ آتش بازی بھی کی گئی۔

چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان نے مختصر خطاب کرتے ہوئے 20فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا،20فروری کو کراچی میں تقریب کے ساتھ شروع ہونے والی پی ایس ایل کا کاؤنٹ ڈاؤن بھی شروع ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔