ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی؛ وزارت خارجہ کو رپورٹ جمع کرانے کے لیے 2 ہفتوں کی مہلت

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 11 فروری 2021
وزارت خارجہ کا جواب مکمل ہے، بس عدالت میں جمع کرانا ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل ۔ فوٹو: فائل

وزارت خارجہ کا جواب مکمل ہے، بس عدالت میں جمع کرانا ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کیلیے دائر درخواست پر وزارت خارجہ کو رپورٹ جمع کرانے کے لیے 2 ہفتوں کی مہلت دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں زیر سماعت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کیلیے دائر درخواست پر وزارت خارجہ کی طرف سے تفصیلی رپورٹ کیلیے مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

گذشتہ روز سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاکہ وزارت خارجہ کا جواب مکمل ہے، بس عدالت میں جمع کرانا ہے جس پر عدالت نے تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کیلیے وقت دیتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کیلیے ملتوی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔