اسلام آباد میں حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے باوجود سرکاری ملازمین کا دھرنا

ویب ڈیسک  جمعرات 11 فروری 2021
گزشتہ روز اسلام آباد کی شاہراہ دستور گزشتہ روز میدان جنگ بن گئی تھی

گزشتہ روز اسلام آباد کی شاہراہ دستور گزشتہ روز میدان جنگ بن گئی تھی

 اسلام آباد: حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے باوجود سرکاری ملازمین کا دھرنا جاری ہے۔

بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات وفاقی حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے جس کے تحت حکومت نے گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں آئندہ بجٹ تک 20 فیصد عبوری اضافے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم جمعرات کی صبح سرکاری ملازمین نے ایک مرتبہ پھر دھرنا دے دیا۔

احتجاجی ملازمین کا موقف ہے کہ جب تک تنخواہوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوتا اور ہمارے گرفتار ملازمین رہا نہیں کئے جاتے ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی شاہراہ دستور گزشتہ روز میدان جنگ بن گئی تھی جب کہ مشتعل ملازمین نے وزیر اطلاعات شبلی فراز کی گاڑی بھی روک لی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔