عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے باوجود پاکستان میں سونا سستا

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 11 فروری 2021
صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 111800روپے ہو گئی ہے۔ فوٹو:فائل

صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 111800روپے ہو گئی ہے۔ فوٹو:فائل

­­­کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 1ڈالر کے اضافے سے 1842ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200روپے اور 172روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 111800روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 95850روپے ہوگئی۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1390روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 1191روپے 70پیسے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔