فلم ’ ایک ولن ریٹرن‘ کے سیکویل کی ریلیز کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 11 فروری 2021
فلم  میں ارجن کپور، دیشا پٹانی، تارا  ستاریہ اہم کردار اور جان ابراہم ولن کا کردار ادا کررہے ہیں (فوٹو: فائل)

فلم میں ارجن کپور، دیشا پٹانی، تارا ستاریہ اہم کردار اور جان ابراہم ولن کا کردار ادا کررہے ہیں (فوٹو: فائل)

 ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور فلم ’’ایک ولن‘‘ کے سیکویل کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا۔

بالی ووڈ اداکاروں سدھارتھ ملہوترا، شردھا کپور اور رتیش دیش مکھ کی 2014 ء میں ریلیز ہونے والی سپرہٹ فلم نے نہ صرف منفرد کہانی بلکہ فلم میں شامل گیت ’بنجارا، گلیاں، ہمدرد، ضرورت اور آواری‘ کی وجہ سے مقبولیت کے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔

فلم کی مقبولیت کے پیش نظر اب اس کا سیکوئل بنایا جارہا ہے جس میں اس بار پرانے چہروں کے بجائے نئے چہرے اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

فلم ’ایک ولن ریٹرن‘ میں ارجن کپور، دیشا پٹانی، تارا  ستاریہ اہم کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ جان ابراہم ولن کا کردار ادا کریں گے۔

جان ابراہم نے فلم کا پوسٹ جاری کرتے ہوئے ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا۔ انسٹا گرام پر شیئر کردہ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ فلم اگلے سال 11 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کہانی کا ہیرو خود ولن ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔