- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
خشک میوہ جات کی آڑ میں 4 کروڑ روپے کی منشیات بحرین بھیجنے کی کوشش ناکام
کراچی: کسٹم نے خشک میوہ جات کے پارسل کی آڑ میں 4 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی منشیات بحرین بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ایکسپریس کے مطابق پاکستان کسٹمز جناح ائیرپورٹ نے پاکستان پوسٹ ایکسپریس میل سروس ایکسپورٹ شارع فیصل پر ایک کامیاب کارروائی میں پاکستان سے خشک میوہ جات پارسل کی آڑ میں منشیات بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انعام وزیر نے ایکسپریس کو بتایا کہ پاکستان سے بذریعہ پارسل 14 سیل شدہ ٹن پیک کے ذریعے ایمیٹامائن کرسٹل بحرین بھیجی جارہی تھی، 14 سیل شدہ ٹن پیک میں برآمد شدہ ایمیٹامائن کرسٹل کا وزن 4.10 کلو گرام ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 4 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 14 ٹن پیک پر مشتمل یہ پارسل کراچی کے رہائشی محمد علی نامی شخص نے بک کرایا تھا جسے گرفتار کرکے مجاز عدالت سے ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔
حکام نے کسٹمز/نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔