رافیل نڈال کو نازیبا اشارے، خاتون تماشائی کو اسٹینڈ سے باہر نکال دیا گیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 12 فروری 2021
مائیکل مموہ سے میچ کے دوران ایک خاتون مسلسل نڈال پر آوازیں کسنے کے ساتھ نازیبا اشارے بھی کررہی تھیں۔ فوٹو: فائل

مائیکل مموہ سے میچ کے دوران ایک خاتون مسلسل نڈال پر آوازیں کسنے کے ساتھ نازیبا اشارے بھی کررہی تھیں۔ فوٹو: فائل

 میلبورن: آسٹریلین اوپن میچ کے دوران اسپنش پلیئر رافیل نڈال کو نازیبا اشارے کرنے والی خاتون تماشائی کو اسٹینڈ سے باہر نکال دیا گیا۔

مائیکل مموہ سے میچ کے دوران ایک خاتون مسلسل نڈال پر آوازیں کسنے کے ساتھ نازیبا اشارے بھی کررہی تھیں، جس پر سیکیورٹی اہلکار انھیں وہاں سے لے گئے۔

بعد ازاں جب نڈال سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس خاتون کو جانتے ہیں تو انھوں نے  کہا کہ میں انھیں جانتا ہوں نہ ہی جاننا چاہوں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔