بازیاب 3 غیر ملکیوں کی دوبارہ گمشدگی پر تحقیقات کا حکم

کورٹ رپورٹر  جمعـء 12 فروری 2021
غیرملکیوں کوشکارپورکے بااثرشخص دلبرملانوکے حوالے کیوںکیاگیا؟کیس اگراقوام متحدہ میں چلایاگیاتوکیاہوگا؟عدالت کااستفسار
فوٹو:فائل

غیرملکیوں کوشکارپورکے بااثرشخص دلبرملانوکے حوالے کیوںکیاگیا؟کیس اگراقوام متحدہ میں چلایاگیاتوکیاہوگا؟عدالت کااستفسار فوٹو:فائل

 کراچی:  سندھ ہائی کورٹ نے اغوا برائے تاوان میں بازیاب ہونے والے 3 غیر ملکیوں کی دوبارہ گمشدگی سے متعلق ایڈیشنل آئی جی کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو اغوا برائے تاوان میں بازیاب ہونے والے 3 غیر ملکیوں کی دوبارہ گمشدگی کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل آئی جی نے عدالت کو بتایا کہ یہ منشیات کی اسمگلنگ کا معاملہ ہے تفتیش کر رہے ہیں، کیس کا تفتیشی افسر معطل ہے، تفتیش کے لیے وقت درکار ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے غیر ملکی ہونے پر کیس اگر اقوام متحدہ چلایا گیا تو کہاں کھڑے ہوں گے؟ پوری تحقیقات کریں ایسا کیوں ہوا، غیر ملکیوں کو شکارپور کے بااثر شخص کے حوالے کیوں کیا گیا چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ تفتیشی افسر کی معطلی تو ان کے لیے بڑا معاملہ نہیں۔

پولیس کے مطابق گذری پولیس نے تینوں غیر ملکیوں کو تاوان کیس میں بازیاب کرایا تھا، دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ  بازیاب کراکر انھیں بااثر شخص دلبر ملانو کے حوالے کردیا گیا، دلبر ملانو تینوں غیر ملکیوں سمیت لاپتہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔