لاہور میں مسجد کا گنبد گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 12 فروری 2021
مزدور گنبد پر کام کررہے تھے کہ اچانک مسجد کا گنبد زمین پر آگرا۔ فوٹو: فائل

مزدور گنبد پر کام کررہے تھے کہ اچانک مسجد کا گنبد زمین پر آگرا۔ فوٹو: فائل

 لاہور: مناواں میں زیر تعمیر مسجد کا گنبد گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہوگئے۔

لاہور کے علاقہ مناواں میں مسجد الجامعتہ الصراط عقب الحفیظ گارڈن میں مسجد کا تعمیراتی کام جاری تھا، مزدور گنبد پر کام کررہے تھے کہ اچانک مسجد کا گنبد زمین پر آگرا۔

ہولناک واقعہ میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 10 سے زائد ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔