ٹھٹھہ، کوئلے کی کان بیٹھنے سے 4 محنت کش جاں بحق

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 12 فروری 2021
چیف سیکریٹری سندھ نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی ٹھٹھہ سے رپورٹ طلب کر لی، کان کو سیل کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

چیف سیکریٹری سندھ نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی ٹھٹھہ سے رپورٹ طلب کر لی، کان کو سیل کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

ٹھٹھہ: جھرک کے قریب پہاڑی علاقے میٹنگ میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 4 محنت کش جاں بحق ہوگئے۔

جھرک کے قریب میٹنگ کے پہاڑی علاقے میں لیز ہولڈر عمر خان کی کوئلے کی کان اچانک بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں کان میں کام کرنے والے سوات کے رہائشی2 مزدور محبوب علی اور گل واحد جان بحق جبکہ 2 مزدور داد خان اور فقیر گل زخمی ہو گئے جنہیں حیدرآباد منتقل کیا  گیا  تاہم وہ بھی دم توڑگئے۔

واضح رہے کہ کان کنوں کو کوئی سہولت میسر نہیں، نہ ہی لائف جیکٹ دی جاتی ہے نہ ہی کوئی ایمبولینس یا صحت کی سہولت میسر ہے، کوئلے کی کانوں میں حادثات معمول بنتے جارہے ہیں۔

دوسری جانب واقعہ کا چیف سیکریٹری سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی ٹھٹھہ سے رپورٹ طلب کر لی، ڈی سی ٹھٹھہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے کان کو سیل کرادیا،میتوں کو ورثا آبائی علاقے لے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔