لاہور ہائیکورٹ نے گنے کے کاشت کاروں کیلئے بڑا فیصلہ سنا دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 12 فروری 2021
کسان کی مرضی ہے دوسرے صوبوں سمیت جہاں چاہے گنا فروخت کرے، لاہور ہائیکورٹ

کسان کی مرضی ہے دوسرے صوبوں سمیت جہاں چاہے گنا فروخت کرے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے گنے کے کاشت کاروں کیلئے بڑا فیصلہ سنا دیا کہ کسان کی مرضی ہے وہ جہاں چاہے گنا فروخت کرے۔

جسٹس جواد حسن نے اشرف زکا کی درخواست پر سماعت کی۔ ہائیکورٹ نے دوسرے صوبوں کو گنے کی فروخت کا اقدام درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسان کو آئین کے تحت حقوقِ میسر ہیں، وہ جہاں چاہیں گنا فروخت کریں، شوگر ملز کو اختیار نہیں کہ کسان کو معاشی طور پر کمزور کریں۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ کسان کو گنے کی فروخت سے روکنے کا کوئی قانون نہیں، ترمیم کے بعد کاشت کاروں کو بینک سے ادائیگی ہورہی ہے، کین کمشنر نے اس بات سے بھی آگاہ کیا ہے کہ شوگر ملز کو پرچیز سنٹر (خریداری مرکز) کی اجازت نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔