راحت فتح علی خان کی اہلیہ بھی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی نادہندہ نکلیں

ویب ڈیسک  جمعـء 12 فروری 2021
راحت فتح علی خان کی اہلیہ کی گاڑی 1 لاکھ بیتس ہزار ٹوکن ٹیکس  کی  ڈلفالٹر ہے فوٹوفائل )

راحت فتح علی خان کی اہلیہ کی گاڑی 1 لاکھ بیتس ہزار ٹوکن ٹیکس کی ڈلفالٹر ہے فوٹوفائل )

لاہور: معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی اہلیہ ندا راحت بھی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی نادہندہ نکلیں۔

راحت فتح علی خان کی بیگم نے دس سال سے اپنی زیر استعمال گاڑی کے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیے جس پر آج ڈی ایچ اے وطین چوک میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے لگائے گئے جنرل ہولڈ اپ کے دوران ان کی گاڑی پکڑی گئی۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ڈائریکٹر موٹر رجسٹریشن اتھارٹی رانا قمر الحسن سجاد کے مطابق معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی اہلیہ نے دس سال سے گاڑی کے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیے تھے۔ جس پروطین چوک پر ایکسائز حکام نے ان کی گاڑی روک لی۔

ندا راحت کی گاڑی 1 لاکھ  32 ہزار ٹوکن ٹیکس کی  ڈلفالٹر ہے۔ ایکسائز حکام نے ندا راحت کی گاڑی کے کاغذات ضبط کر لیے ہیں۔ تاہم ندا راحت  نے یقین دلایا ہے کہ جلد ہی اس کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کر دی جائے گی جس کے بعد ان کی گاڑی کو جانے دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔