پی ایس ایل 6 میں شرکت کے لیےغیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 12 فروری 2021

ہوٹل منتقلی کے بعد کوویڈ ٹیسٹنگ کے بعد قرنطینہ میں رہیں گے: فوٹو: اسپورٹس رپورٹر

ہوٹل منتقلی کے بعد کوویڈ ٹیسٹنگ کے بعد قرنطینہ میں رہیں گے: فوٹو: اسپورٹس رپورٹر

پی ایس ایل 6 میں شرکت کے لیے غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

کراچی کنگزکے چیڈوک والٹن پاکستان پہنچنے والے پہلے غیرملکی کرکٹرہیں، ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے گولڈن وکٹ کیپر بیٹسمین جمعہ کی صبح کراچی پہنچے، اسلام آباد یونائیٹڈ سے کراچی کنگز منتقل ہونے والے پلالٹینم کھلاڑی کولن انگرام، سپلیمنٹری کھلاڑی افغانستان کے نوراحمد  اورہیڈ کوچ ہرشل گبزبھی کراچی پہنچ گئے۔

ہوٹل منتقلی کے بعد کوویڈ ٹیسٹنگ کے بعد قرنطینہ میں رہیں گے، پشاورزلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی  کی ہفتہ کی صبح آمد طے ہے،روی بوپارہ  بھی ہفتہ کو کراچی پہنچیں گے، شرفین ردرفورڈ اورمجیب الرحمان 14 فروری کو کراچی آئیں گے، پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، امام الحق، کامران اکمل، محمد عرفان اوردیگرنے بھی اسکواڈ کا حصہ بن کر سیلف ائسو لیشن اختیار کر لی،پی ایس ایل کا میلہ 20 فروری سے کراچی میں سجے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔