شلپا شیٹھی کے شوہر پر فحش فلموں کا گروہ چلانے کا الزام

ویب ڈیسک  جمعـء 12 فروری 2021
چند روز قبل بھارتی پولیس نے فحش فلمز بنانے کے الزام میں معروف بھارتی اداکارہ کو گرفتار کیا تھا۔ فوٹو : فائل

چند روز قبل بھارتی پولیس نے فحش فلمز بنانے کے الزام میں معروف بھارتی اداکارہ کو گرفتار کیا تھا۔ فوٹو : فائل

 ممبئی: بھارتی اداکارہ نے شلپا شیٹھی کے شوہر پر فحش فلمیں بنانے کے لیے گروہ چلانے کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل ممبئی پولیس نے فحش فلمیں ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کے الزام میں ایک معروف اداکارہ سمیت دیگر مزید 9 افراد کو گرفتار کیا تھا، اسی سلسلے میں ایک اور بھارتی اداکارہ ساگریکا شونا نے مشہور بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا پر فحش فلموں کا گروہ چلانے اور ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں معروف بھارتی اداکارہ گرفتار

ایک پریس کانفرنس میں اداکارہ نے کہا کہ فحش فلمز بنانے کے سلسلے میں جس شخص کو پولیس نے گرفتار کیا ہے وہ مشہور بزنسمین راج کندرہ کا اسسٹنٹ ہے، فحش فلمز بنانے کے پیچھے شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرہ کا ہاتھ ہے لہذا انہیں بھی گرفتار کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔