سنی لیون کی ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر غنڈے پہنچ گئے

ویب ڈیسک  جمعـء 12 فروری 2021
سنی لیون غنڈوں کر دیکھ کر خوفزدہ ہوگئیں تاہم ہدایت کار وکرم بھٹ نے اداکارہ کو بحفاظت گاڑی میں بھیج دیا

سنی لیون غنڈوں کر دیکھ کر خوفزدہ ہوگئیں تاہم ہدایت کار وکرم بھٹ نے اداکارہ کو بحفاظت گاڑی میں بھیج دیا

 ممبئی: سنی لیون کی ویب سیریز ’’انامیکا‘‘  کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر غنڈے پہنچ گئے جس کو دیکھ کر اداکارہ خوفزدہ ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سنی لیون ان دنوں ہدایت کار وکرم بھٹ کی نئی ویب سیریز ’’انامیکا‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم شوٹنگ کے دوران چند غنڈے سیٹ پر پہنچ گئے اور پیسوں کا مطالبہ کیا جس کی وجہ سے سنی لیون کافی خوفزدہ ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویب سیریز ’’انامیکا‘‘ کی شوٹنگ جاری تھی کہ اسی دوران کچھ غنڈے وہاں پہنچ گئے جنہوں نے ہدایت کار وکرم بھٹ سے 14 لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا، غنڈوں کو سیٹ پر دیکھ کر سنی لیوں خوفزدہ ہوگئیں تاہم وکرم بھٹ نے فوراً اداکارہ کو گاڑی میں بھیج دیا۔

غنڈوں کی جانب سے اچانک پیسوں کے مطالبے پر وکرم بھٹ نے نہ صرف ویب سیریز کی شوٹنگ روک دی بلکہ دوسری جگہ پر شوٹنگ کے لیے اجازت بھی طلب کرلی۔ دوسری جانب یہ بات سامنے آئی ہے کہ سیٹ پر پیسے مانگنے والے  افراد بالی ووڈ کے مشہور ایکشن ہدایت کار عباس علی مغل کے آدمی تھے جنہوں نے وکرم بھٹ سے اپنے پراجیکٹ کے پیسوں کا مطالبہ کیا تھا۔

ہدایت کار وکرم بھٹ کا کہنا ہے کہ اچانک غنڈوں کی جانب سے پیسے کے مطالبہ پر میں خود گھبراگیا تھا تاہم اب مسئلہ حل ہوگیا ہے اور اس معاملے کو فائٹر ایسوسی ایشن دیکھ رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔